لڑکی کو جہاز میں ’’پنگا‘‘لینا مہنگا پڑ گیا

2 Dec, 2020 | 02:37 PM

Azhar Thiraj

 سٹی 42:دوران سفر ہوائی جہاز میں بیٹھی ایک لڑکی نے اگلی سیٹ پر بیٹھی مسافر لڑکی کے بالوں میں چیونگم چپکا دی جس کی وجہ ایسی تھی کہ سن کر آپ کے لیے ہنسی روکنا مشکل ہو جائے گا۔

میل آن لائن کے مطابق سامنے والی سیٹ پر بیٹھی لڑکی کے بال خاصے لمبے تھے اور وہ جان بوجھ کر بالوں کو سیٹ کی پشت پر ڈال کر پیچھے بیٹھی لڑکی کی ٹی وی  سکرین چھپا رہی تھی اور اسے تنگ کر رہی تھی۔

 
اس پر پیچھے بیٹھی لڑکی نے اسے سبق سکھانے کی ٹھانی اور اس کے بالوں میں چیونگم چپکانی شروع کر دی۔ اس نے اسی پر اکتفا نہیں کیا بلکہ اس کے بال کافی کے مگ میں بھی ڈبو دیئے اور بیچاری کے نرم وملائم بالوں کا ایک گچھا سا بنا کر رکھ دیا۔ آگے بیٹھی لڑکی بار بار بالوں کو جھٹک کر سیٹ کی پشت پر پھیلا رہی تھی تاکہ پیچھے بیٹھی لڑکی ٹی وی نہ دیکھ سکے۔ کئی بار بالوں کو ہاتھ سے پھیلانے پر بھی اسے پتا نہ چلا کہ اس کے بالوں کا کیا حشر ہو چکا ہے۔

بالآخر جب پورے بال چیونگم سے چپک گئے تو اسے پتا چلا جس پر اس نے اپنے ہیڈفونز اتار پھینکے اور ٹوائلٹ کی طرف بھاگ کھڑی ہوئی۔ ایک ساتھی مسافر نے یہ ویڈیو بنا کر ٹک ٹاک پر پوسٹ کی جو آن کی آن میں وائرل ہو گئی اور اب تک اسے 9کروڑ 70لاکھ سے زائد لوگ دیکھ چکے ہیں۔ یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ یہ ویڈیو کس ایئرلائنز کی پرواز میں بنائی گئی۔

مزیدخبریں