مغلپورہ میں خون کی ہولی ،2 افراد قتل

2 Dec, 2020 | 01:31 PM

M .SAJID .KHAN

(عرفان ملک)لاہور کے علاقےمغلپورہ میں حویلی پر قبضے کی کوشش اور فائرنگ کا واقعہ پیش آیا،فائرنگ کے نتیجے میں 2 افراد  قتل جبکہ 2 زخمی ہوگئے۔ ملزمان فائرنگ کرنے کے بعد فرار ہونے میں کامیاب،زخمیوں کو سروسزہسپتال منتقل کردیا گیا۔

تفصیلات کےمطابق لاہور میں لزرہ خیزواقعات کا ہونا معمول کا حصہ بن گیا، خواتین ، بچے اورنوجوان سبھی ان کی زد میں ہیں،عدم برداشت کا مادہ ختم ہوکررہ گیا، حقیقی رشتوں میں پیار محبت صرف لفظوں تک محدود ہوکررہ گیا،زیادتی، قبضہ مافیا،چوری، ڈکیتی، لڑائی، جھگڑا جیسے واقعات میں نہ جانے کتنے گھروں کے چراغ گل ہوگئے، معاشرے میں معمولی سی بات پر تلخ کلامی کا ہونا اور پھر بات کا مرنے مارنے تک پہنچ جانا عام ہوگیا۔ لاہور کے علاقہ مغلپورہ فائرنگ کا واقعہ پیش آیا، خوفناک فائرنگ کے تبادلہ کے نتیجہ میں 2 افراد قتل جبکہ 2 زخمی ہوگئے۔

تازہ ترین اطلاعات کے مطابق فائرنگ کے نتیجے میں چار افراد زخمی ہو ئے، ملزمان فائرنگ کرنے کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے، زخمیوں کو سروسزہسپتال منتقل کیا گیا،  ایس پی صفدر رضا کاکہناتھا کہ دو گروپوں میں حویلی کی قبضے پر تنازع ہے جس بنیاد پر  فائرنگ ہوئی ۔ہسپتال میں لائے گئے 4 زخمیوں میں سے 2 افراد دم توڑ گئے۔

ہلاک ہونے والوں افتخار اور الیاس شامل ہیں جبکہ دو زخمیوں کو سروسز ہسپتال میں طبی امداد دی جا رہی ہے،فائرنگ سے زخمی ہونے والےذوالفقار جٹ کے بھتیجے ہیں، مقتولین اور زخمیوں کو باو جٹ نے گولیاں ماریں۔ ملزمان کی تلاش کے لئے چھاپے مارے جارہے ہیں، مزید حقائق زخمیوں کے بیانات لینے پر سامنے آئیں گے۔تاحال ان کی حالت بہتر نہیں۔

لاہور میں حالات اس قدر حساس ہوچکے ہیں کہ ہر نیا طلوع ہونے والا  سورج کسی نہ کسی کو اپنے ساتھ لےکر غروب ہوتاہے، خوف ودہشت کی ایسی فضا قائم ہوچکی ہے جو  شہریوں کے سر پر منڈلارہی ہے، خوف کی اس علامت سے خواتین، بچے سہمے ہوئے ہیں،شہر میں قتل وغارت اور مختلف جرائم میں اضافہ معمول بن چکا ہے اور پولیس ایسے عناصر کو عبرتناک انجام تک پہنچانے کے لئے سرگرم ہے۔

مزیدخبریں