وزیراعظم عمران خان کا نوجوانوں کو اہم مشورہ

2 Dec, 2020 | 11:26 AM

M .SAJID .KHAN
Read more!

(سٹی42)وزیراعظم عمران خان نے ٹویٹر پر اپنے پیغام میں نوجوانوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ وہ پی ٹی وی پر نشر کی جانے والی نئی تُرک سیریز ’ یونس ایمرے‘ ضرور دیکھیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان ایک اور ترک ڈرامہ کے دیوانے نکلے اور نوجوانوں کو بھی مشورہ دے دیا،سماجی رابطے کی سائٹ ٹویٹر پرٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ صوفی ازم (معرفت) میں دلچسپی رکھنے والوں کے لئے میری پرزور تجویز ہےکہ وہ سلسلہ وار ڈرامہ " یونس ایمرے" ضرور دیکھیں جسے پی ٹی وی پر نشر کیا جا رہا ہے۔

 وزیراعظم کی ہدایت پر ہی معرفت پر مبنی ڈرامے ’راہِ عشق‘ کو قومی زبان میں نشر کیا جارہا ہے۔ پی ٹی وی ہوم پر ’ یونس ایمرے‘ کو ’راہِ عشق کے نام سے اردو  میں ڈب  کرکے پیش کیا جارہا ہے۔  مذکورہ سیریز ہفتے میں 2 دن نشر ہوتی ہے۔ واضح رہے کہ قبل ازیں وزیراعظم کی ہدایت پر اسلامی فتوحات پر مبنی شہرہ آفاق ترک سیریز ’ ارطغرل غازی‘  پاکستان کے ٹی وی چینل پر نشر کیا جارہا ہے، پاکستان میں وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر نشر کیا جانے والا یہ ڈرامہ پاکستان میں کافی مقبولیت حاصل کرچکا ہے، اس ڈرامہ کا ہر کردار پاکستان کو مشکور نظر آرہا ہے کیو نکہ جو پذیرائی اس کو پاکستان میں حاصل ہوئی وہ کسی اور ملک میں نہیں۔ اپریل سے پاکستان میں نشر ہونے کے بعد لاکھوں پاکستانیوں کے دلوں کی دھڑکن بنا۔

دنیا بھر میں موجود اس کے مداح خصوصاً پاکستانی بڑے اور بچے بھی اب اس کے دیوانے ہوچکے ہیں،ڈرامے کو دیکھنے والوں کی تعداد میں روز بہ روز اضافہ ہورہا ہے،اسلامی فتوحات پر مبنی ڈرامے کو دیکھنے والوں کی تعداد40 لاکھ  سے زائد ہوچکی ہے۔دنیا کی 39 زبانوں میں اس کا ترجمہ کرکے اس کو نشر کیا جارہا ہے۔

’ ارطغرل غازی‘ سلطنت عثمانیہ کے قیام کی جدوجہد پر بنایا گیا ہے،جس میں غازی عثمان کے والد ارطغرل کی جدوجہد کو دکھانے کی کوشش کی گئی ہے، ترکش اداکار انگین التان دوزیاتان نے ارطغرل کا غازی کا کردار نبھایا ہے، شہرہ آفاق کردار ارطغرل غازی ان کی پہچان بن چکا ہے۔

مزیدخبریں