پولیس کا گجر پورہ موٹروے،انارکلی کے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن

2 Dec, 2020 | 11:07 AM

M .SAJID .KHAN

(حسن خالد)شہر میں امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے کے لئے سول لائن ڈویژن میں پولیس نے سرچ آپریشن کیا۔آپریشن کے دوران شہریوں کے کوائف چیک کئے گئے ۔

تفصیلات کے مطابق شہر میں امن وامان کی فضا کو برقرار رکھنے اور مشکوک عںاصر کے خلاف کارروائی کے لئے پولیس نے   گجر پورہ موٹروے کے  گردو نواح اور انارکلی کے مختلف علاقوں میں کیا گیا، سرچ آپریشن میں ڈی ایس پی مغلپورہ اور ایس ایچ او گجر پورہ نے بھی شرکت کی ۔ پولیس کی بھاری نفری سمیت خفیہ اداروں کے اہلکاروں نے سرچ آپریشن میں حصہ لیا۔

دوران سرچ آپریشن گھروں،کرایہ داروں،دکانداروں،گیسٹ ہاؤسز،ہوسٹلز اور ہوٹلز سمیت متعدد افراد کی بائیو میٹرک تصدیق ،کوائف کا اندراج اور سخت چیکنگ کی گئی۔ایس پی سول لائنز کے مطابق سرچ آپریشن کا مقصد عوام میں احساس تحفظ پیدا کرنا اور سکیورٹی کی صورتحال کو کنٹرول میں رکھنا ہے۔

ترجمان پولیس کے مطابق سرچ آپریشن کا مقصد امن و امان کو برقرار رکھنا اور شہریوں میں احساس تحفظ پیدا کرنا ہے۔سرچ آپریشنز سے سماج دشمن عناصر کی سرکوبی کی جائے گی، سرچ آپریشنز کا مقصد مشکوک افراد پر کڑی نظر رکھنا۔شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر بھی چیکنگ کاعمل جاری ہے، شہر کے کرائم ہاٹ سپاٹ ایریاز میں ڈولفن اور پولیس رسپانس یونٹس کی پٹرولنگ کا عمل شروع ہے، شہری کسی بھی مشتبہ شخص اور مشکوک سرگرمی کی اطلاع فوراََ 15پر دیں۔

مزیدخبریں