والدہ پر بدترین تشدد،بدبخت بیٹےنے بال کاٹنے کے بعدٹوکے کے وار کردیے

2 Dec, 2020 | 09:48 AM

M .SAJID .KHAN

(حسن خالد)لاہورکے علاقے اسلام پورہ میں نشے کے عادی شخص نے اپنی والدہ کوتشددکانشانہ بناڈالا۔ بدبخت نے اپنی ماں کے بال کاٹ دیئے اور اسے ٹوکے کے وارکرکے شدیدزخمی بھی کردیا۔

تفصیلات کےمطابق معاشرے میں معمولی سی بات پر تلخ کلامی کا ہونا اور پھر بات کا مرنے مارنے تک پہنچ جانا عام ہوگیا،حقیقی رشتوں کا خون سفید ہوگیا، وہ ماں جو اپنی اولاد کی خوشیوں کی خاطر کسی بھی ہرقربان سے دریغ نہیں کرتی اسی کووحشیانہ تشدد کا نشانہ بنانا کسی بھی مذہب میں جائز نہیں اور قانوناً یہ ایک بہت بڑا جرم ہے،افسوس کے ہمارے ملک میں ایسے واقعات کی شرح میں اضافہ رونماں ہورہا ہے جو کہ دردناک المیہ ہے۔

لاہور میں دل دہلا دینے والا واقعہ پیش آیا، شہر کے مشہور علاقہ اسلام پورمیں ذلیل، بدبخت اور نشے کی لت میں مبتلا شخص نے اپنی ماں کو بدترین تشدد کا نشانہ بناڈالا،سفاک درندے نے اپنی ماں کے بال کاٹ دیئے اور ٹوکے کے وار کے ساتھ شدید زخمی کر دیا۔علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ عمر نامی لڑکا اپنی ماں پر پہلے بھی بہت ظلم کرتا تھا ۔

علاقہ مکین کے مطابق چند روز پہلے عمر نے اپنی ماں کا بازو توڑ دیا تھا۔زخمی خاتون کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ پولیس نے سفاک درندے کو موقع سے گرفتار کر کے قانونی کاراوئی کا آغاز کر دیا۔

لاہور میں حالات اس قدر حساس ہوچکے ہیں کہ لرزہ خیز وارداتوں کا ہونا معمول بن چکا ہے، سگے بہن، بھائی اور عزیز واقارب ایک دوسرے کے خون کے پیاسے ہوچکے ہیں،شہر میں قتل وغارت اور مختلف جرائم میں اضافہ معمول بن چکا ہے اور پولیس ایسے عناصر کو عبرتناک انجام تک پہنچانے کے لئے سرگرم ہے۔

لاہور پولیس نے شہر میں ڈکیتی مزاحمت پر قتل اور زخمی کرنے والے ایک سے زائد گروہوں کی تصدیق کی۔سرعام فائرنگ سے خوف وہراس پھیل چکا جبکہ شاہراہیں، گلیاں اور محلےغیر محفوظ ہوکر رہ گئے ہیں۔  پولیس کے اعدادوشمارکے مطابق پنجاب میں روزانہ11افراد کوبے دردی سے قتل کیاجارہاہے۔

مزیدخبریں