لاہور کے 26 علاقوں میں سمارٹ لاک ڈاؤن

2 Dec, 2020 | 12:14 AM

Malik Sultan Awan
Read more!

(عابد چوہدری)کورونا وائرس کی دوسری لہر شدت اختیار کرنے لگی ، شہر میں انتظامیہ نے زیادہ کیسز والےچھبیس علاقوں میں سمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کر دیا ۔ پولیس نے بیرئیرز لگا کر کورونا زدہ علاقوں کو سیل کر دیا ۔
کورونا وائرس کی دوسری لہر کے دوران شہر میں کورونا وائرس کے کیسز میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔انتظامیہ نے شہر کے چھبیس علاقوں میں سمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کردیا جن میں واپڈ ٹاؤن اور پنجاب کوآپریٹیو ہاوسنگ سوسائٹی میں پولیس نے سی اور ڈی بلاک کو بیرئیرز لگا کر سیل کر دیا ۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ متاثرہ علاقوں میں چوبیس گھنٹے نفری تعینات رہے گی جو کہ شہریوں کو نقل و حرکت محدود کرنے اور کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کے حوالے سے بھی آگاہ کر رہے ہیں۔البتہ واپڈ ٹاون میں رات گئے بھی مارکیٹس اور دوکانیں کھلی رہیں جہاں کورونا ایس او پیز کی کھلم کھلا خلاف ورزی ہوتی رہی۔

مزیدخبریں