وزیراعلیٰ کے قریبی عزیز بھی تبادلوں کی زد میں آگئے

2 Dec, 2019 | 07:37 PM

Arslan Sheikh

( قیصر کھوکھر ) پنجاب میں ہونیوالے حالیہ تقرر وتبادلے وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدار پر بھاری ثابت ہوئے، وزیراعلیٰ کے دو قریبی عزیز بھی تبادلوں کی زد میں آگئے۔

حالیہ تقرر و تبادلوں میں وزیر اعلیٰ کے دو انتہائی قریبی رشتہ داروں کو ان کے عہدوں سے ہٹا دیا گیا۔ محکمہ ایس اینڈ جی اے ڈی کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق ایڈیشنل چیف سیکرٹری پنجاب سردار اعجاز احمد جعفر جو کہ وزیراعلی کے فرسٹ کزن ہیں انہیں ان کے عہدہ سے نہ صرف ہٹا دیا گیا ہے بلکہ ان کی خدمات پنجاب سے سرنڈر کرکے واپس وفاق کے حوالے کی گئی ہیں۔

ڈی پی او رحیم یارخان ایس پی امیر تیمور کو ٹرانسفر کر کے ایس پی سپیشل برانچ ملتان تعینات کردیا گیا ہے۔ حکومت پنجاب نے اس طرح وزیر اعلی کے دو انتہائی قریبی رشتہ داروں کو ان کے اہم ترین عہدوں سے ہٹا دیا ہے۔

مزیدخبریں