( شاہین عتیق ) لاہور بار کے وکلا کی ہڑتال، سیشن کورٹ، ضلع کچہری، کینٹ کچہری اور ماڈل ٹاؤن کچہری کے دروازے بند کردیئے گئے، ہزاروں مقدمات التوا کا شکار، وکلا کا اجلاس کل ایوان عدل میں طلب کرلیا گیا۔
پی آئی سی میں وکلا پر ڈاکٹروں کے تشدد کے خلاف لاہور بار کے وکلا نے مکمل ہڑتال کی اور عدالتوں میں پیش نہ ہوئے۔ دس بجے کے بعد وکلا نے سیشن کورٹ، ضلع کچہری، کینٹ کچہری اور ماڈل ٹاؤن کچہری کے دروازے بند کردیئے۔ جس سےعدالتوں میں سائلین داخل نہ ہوسکے، اس موقع پر وکلا نے نعرے بازی کی۔
ان کا کہنا تھا کہ جب تک ڈاکٹروں کو گرفتار نہیں کیا جاتا وکلا ہڑتال جاری رکھیں گے۔ لاہور بار کے صدر عاصم چیمہ نے وکلا کا اجلاس ایوان عدل میں کل دس بجے طلب کرلیا۔ وکلا کا کہنا ہے کہ آج شام تک پولیس نے معاملے کا حل نہ نکالا تو وکلا سول سیکرٹریٹ اور آئی جی آفس کا گھیراؤ کریں گے تاہم دونوں جگہ دھرنے کے حوالے سے جنرل ہاؤس آخری فیصلہ کرے گا۔