انتظامیہ لاہور ایئر پورٹ کی ویب سائٹ فعال کرنے میں ناکام

2 Dec, 2019 | 05:26 PM

Arslan Sheikh

( سعید احمد ) علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیرپورٹ کی ویب سائٹ خراب، ویب سائٹ گزشتہ دو دن سے غیر فعال ہے، دو دن گزر جانے کے باوجود سول ایوی ایشن انتظامیہ ویب سائٹ کی بحال کرنے میں ناکام ہے۔

لاہور ائیرپورٹ ویب سائٹ خراب سے مسافروں کو پروازوں کے شیڈول کے حصول کیلئے آن لائن رسائی منقطع ہوگئی، جس کے باعث مسافر پروازوں کی آمد و روانگی سے آگاہی کی سہولت سے محروم ہوکر رہ گئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق ویب سائٹ خراب ہونے سے انکوائری نمبرز پر کالز کی بھرمار ہوگئی، انکوائری اسٹاف مسافروں کو کالز پر مکمل رہنمائی دینے میں ناکام ہو گیا ہے۔

ترجمان لاہور ائیرپورٹ کے مطابق کراچی لینڈ لائن سسٹم میں خرابی کے باعث ویب سائٹ سروسز معطل ہیں۔ سول ایوی ایشن عملہ خرابی دور کرنے میں کوشاں ہے جلد ہی ویب سائٹ بحال کر دی جائے گی۔

مزیدخبریں