ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مال روڈ پر احتجاج، جلسے، جلوسوں اور دھرنوں پر پابندی کے سخت احکامات

مال روڈ پر احتجاج، جلسے، جلوسوں اور دھرنوں پر پابندی کے سخت احکامات
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( قذافی بٹ ) مال روڈ پر جلسے جلوسوں کا معاملہ، پنجاب حکومت نے جلسے جلوسوں کے لیے ناصر باغ کے علاوہ بھی جگہ مختص کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

مال روڈ ریڈ زون میں جلسے جلوسوں پر پابندی کو یقینی بنانے کے وزیر اعلیٰ پنجاب کی جانب سے واضح احکامات انتظامیہ کو جاری کردئیے گئے ہیں۔ احکامات میں انتظامیہ کو متنبہ کیا گیا ہے کہ وہ جی پی او چوک سے میاں میر تک کسی بھی صورت کوئی احتجاج نہ ہونے دے۔ وزیر اعلیٰ نے انتظامیہ کو ہدایت کی ہے کہ وہ ناصر باغ کے علاوہ جلسے جلوسوں کے لیے کسی اور پوائنٹ کی بھی نشاندہی کریں۔

انتظامیہ کو جاری کی گئی ہدایات میں کہا گیا ہے کہ جو بھی احتجاج کرنا چاہے اسے ریڈ زون کے علاوہ مقرر کی گئی جگہ کی نشاندہی کی جائے۔