پنجاب میں نئے صنعتی زون کا قیام عمل میں لایا جارہا ہے

2 Dec, 2019 | 04:15 PM

Shazia Bashir

قذافی بٹ: صوبائی وزیر برائے تجارت میاں اسلم اقبال نے کہا ہے کہ تحریک انصاف حکومت ہنر مند نوجوان پروگرام کے تحت بیروز گار نوجوانوں کو اپنے پیروں پر کھڑا کرنے کی کوشش کررہی ہے جبکہ موجودہ تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کے لیے ٹیوٹاکے نصاب میں بھی تبدیلیاں کی گئی ہیں۔      

فلیٹیز ہوٹل میں پنجاب سکلز ایڈوائزری فورم کے تحت ہونے والے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے وزیر صنعت و تجارت اسلم اقبال کا کہنا تھا کہ ہمارا ہدف آئندہ چار سالوں میں بڑی تعداد میں ہنر مند افراد کو تیار کرنا ہے۔ ٹیوٹا کے ادارے کو کہا ہے کہ وہ کورسز ڈیزائن کیے جائیں جو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ ہو۔

انھوں نے کہا کہ پنجاب حکومت بہتر ویژن کے ساتھ ہنر مند افراد کو اپنے پیروں پر کھڑا کرنا چاہتی ہے۔ کاٹیج انڈسٹری کے لیے ایک لاکھ سے تین لاکھ روپے تک آسان شرائط پر قرضہ کی فراہمی پروگرام شروع کیا جارہا ہے۔ وزیر صنعت کا کہنا تھا کہ صوبے کے اندر نئے صنعتی زون کا قیام عمل میں لایا جارہا ہے جس سے روزگارکے نئے مواقع پیدا ہوں گے۔

صوبائی وزیر صنعت نے سیمینار میں مختلف لگے سٹالز کا دورہ بھی کیا۔

مزیدخبریں