پنجاب کی بلند ترین عمارت کی تعمیر کیلئے معاہدے پر دستخط ہوگئے

2 Dec, 2019 | 12:32 PM

وقار نیازی

(علی عباس) اربن یونٹ لاہورکینال پر پنجاب کی بلند ترین عمارت کی تعیمر کےڈیزائن اور فزیبلٹی کے لیے کنسلٹنٹ مقرر، اربن یونٹ کےسی ای او خالد شیردل اور کنگ بھائی ڈجی سول پرائیوٹ لمیٹیڈ کےایڈوائزر حیدر زمان قریشی نےمعاہدے پردستخط کیے۔
پنجاب کی بلند ترین اور پاکستان کی دوسری بلند ترین کثیرالمنزلہ عمارت کی تعمیر کے لیےاربن یونٹ ڈجی سول گروپ کو تعمیراتی ڈیزائن اور مکمل فزبیلٹی پرماہرانہ رہنمائی فراہم کرے گا، حکام کے مطابق یہ فلک بوس عمارت لاہور کےصدیوں پرانے ثقافتی ورثےاور موجود دورکے جدید فن تعمیرکےاشتراک کا نمونہ ہوگی۔ یہ عمارت کینال روڈ پر بنائی جائے گی جس میں بہترین اورپرتعیش رہائشی سہولیات، کاروباری مراکز،تفریح کے مواقع اوردفاتر کے لیے جگہ کا انتظام ہوگا۔

حکام کا کہنا ہےکہ یہ شہر کی تاریخ میں اپنی نوعیت کا پہلا شاندار منصوبہ ہوگا، جوایک چھت تلےتمام سہولیات فراہم کرے گا، فن تعمیر کےاس شاہکار کی تکمیل سےشہری علاقوں میں آبادی کےدباؤ کی وجہ سے پیدا ہونے والےمسائل اور جگہ کی کمی پرقابو پانے میں مدد ملےگی۔

مزیدخبریں