امریکی صدر کی بیٹی ہونے کی دعویدار لڑکی سپریم کورٹ لاہور رجسٹری پہنچ گئی

2 Dec, 2018 | 01:31 PM

Sughra Afzal
Read more!

(سٹی 42)ذہنی مریضہ یا امریکہ یاترا کا شوق؟ امریکی صدر  ڈونلڈ ٹرمپ کی بیٹی ہونے کی دعویدار انصاف کیلئے سپریم کورٹ رجسٹری پہنچ گئی۔

 تفصیلات کے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی بیٹی ہونے کی دعویدار مزنگ کی رہائشی عمارہ اپنے باپ سے ملنے کی خواہش لیے سپریم کورٹ رجسٹری پہنچ گئی اور عدالت سے امریکا بھجوانے کی درخواست کردی۔

عمارہ کا کہنا ہے کہ سیاسی فسادات نے میرے باپ ڈونلڈ ٹرمپ کو مجھ سے جدا کردیا۔ ماضی میں بہت سی مشکلات برداشت کی ہیں، والد ڈونلڈٹرمپ بہت یاد آتے ہیں، ملناچاہتی ہوں۔ مجھے میرےوالد کے حوالے کیا جائے۔

مزیدخبریں