گاڑیوں کی رجسٹریشن بکس نایاب، شہریوں کو مشکلات کا سامنا

2 Dec, 2018 | 09:59 AM

Sughra Afzal

 (علی ساہی) محکمہ ایکسائز میں گاڑیوں کی رجسٹریشن بکس نایاب ہو گئیں۔ لاہور سمیت پنجاب بھر میں 30 ہزارسے زائد گاڑیوں کی رجسٹریشن بکس جاری نہ ہوسکیں۔

تفصیلات کے مطابق لاہورسمیت پنجاب بھر میں گاڑیوں کی رجسٹریشن اور ٹرانسفر کروانے والے شہری خوار ہونے لگے اور کئی روز گزرنے کے باوجود بھی انہیں رجسٹریشن بک نہیں مل رہی۔ ڈائریکٹر ریجن سی کی جانب سے شہربھرکے دفاتر میں 18ہزار گاڑیوں کی رجسٹریشن بکس کی کمی کا مراسلہ ایڈیشنل ڈی جی کو بھجوا دیا گیا۔

 ایکسائز حکام کا کہنا ہے کہ سمارٹ کارڈ میں تاخیرکی وجہ سے بار بار رجسٹریشن بکس کی کمی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

مزیدخبریں