(قذافی بٹ ): پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج سپرمون کا نظارہ کیا جائے گا۔ چاند کا زمین سے فاصلہ صرف 2 لاکھ 22 ہزار کلومیٹر سے زائد رہ جائے گا، یہ اس سال کا آخری سپرمون ہوگا۔
ماہرینِ فلکیات کے مطابق مغربی شمالی امریکا، بحرالکاہل کے جزائر اور دیگر علاقوں میں سپرمون صبح کے وقت نظر آئے گا، جو ممالک افق سے نیچے ہیں وہاں زیادہ بڑا اور واضح منظر پیش کرے گا۔ پاکستان میں سپرمون کا خوبصورت منظر پاکستانی وقت کے مطابق آج شام سات بجے دیکھا جاسکے گا۔
مبصرین کے مطابق معمول کے چاند سے سات فیصد بڑا اور 15 فیصد زیادہ روشن ہوگا، سپرمون کا زمین سے چاند کا فاصلہ 2 لاکھ 22 ہزار 135کلومیٹر ہوگا۔
واضح رہے کہ اس سے قبل 2016 میں سپرمون دیکھا گیا تھا جو 1948 کے بعد سپر مون کا پہلا نظارہ تھا۔ سپرمون، مسلسل تین سپرمون سیریز کے سلسلے میں پہلا سپرمون ہوگا۔ باقی دو سپرمون آئندہ برس جنوری میں دیکھے جاسکیں گے۔