اعتماد سنٹر ٹھوکر میں عمرہ زائرین کی بائیو میٹرک تصدیق کا عمل شروع

2 Dec, 2017 | 04:28 PM

(عثمان ظہیر ): سعودی ایمبیسی  کی جانب سےاعتماد سنٹر میں عمرہ زائرین کے لیے بائیو میٹرک تصدیق کا عمل شروع کر دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق ٹھوکر نیاز بیگ میں قائم اعتماد سنٹر میں عمرہ زائرین کے لیے بائیو میٹرک تصدیق کا عمل جاری ہے۔ سعودی ایمبسی کی جانب سے پنجاب میں بنائے گئے سنڑ میں بائیو میٹرک تصدیق کا باقاعدہ آغاز پیر سے کیا جائے گا۔ اعتماد سنٹر میں آج سے ہی بائیو میڑک تصدیق کا عمل شروع کر دیا گیا تاکہ عمرہ زائرین کو پیر کے روز تصدیق کروانے میں مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

واضح رہے کہ سعودی ایمبسی کی جانب سے بارہ سال سے پینتالیس سال کے مرد و خواتین عمرہ زائرین کے لیے بائیو میڑک تصدیق کرانا لازمی قرار دیا گیا ہے۔ سعودی ایمبسی کی جانب سے سنٹر میں انتظامات مکمل نہ ہونے کی وجہ سے بائیو میٹرک تصدیق کے عمل کو ایک ماہ کے لیے موخر کیا گیا تھا۔

آپریشن انچارج اعتماد سنٹر نے کہا کہ سینڑ میں آنے والےعمرہ زائرینکو بہتر سہولیات فراہم کی جائیں گی۔ سنٹر میں بائیس بوتھ کی مدد سے تین ہزار سے زائد عمرہ زائرین کی تصدیق کو یقینی بنایا جائے گا۔

مزیدخبریں