پنجاب پولیس کے اہلکاروں کیلئے خوشخبری

2 Dec, 2017 | 03:40 PM

(علی ساہی ): پنجاب پولیس سردی سے نمٹنے کے لیے تیار، سردی سے بچاؤ کے لیے پولیس لائنز میں 9 ہزار وارمرز بھجوا دیئے گئے، جلد ہی تقسیم کا عمل شروع کر دیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق  پنجاب پولیس کے اہلکاروں  کے لیے وارمرز آنا شروع ہوگئے۔ اہلکاروں کیلئے 9 ہزار وارمرز کی پہلی کھیپ پولیس لائنز ایس پی ہیڈ کوارٹرعاطف نذیر کو بھجوا دی گئی ہے۔ جو ڈویژن وائز تقسیم کی جائیں گی۔ متعلقہ برانچ کے مطابق لاہور سمیت پنجاب بھر کے لیے رواں ماہ ایک لاکھ 35 ہزار وارمرز تقسیم کئے جائیں گے۔

متعلقہ برانچ کے حکام کا کہنا ہے کہ یونیفارم میں تبدیلی اورڈریس کوڈ میں تبدیلی کی وجہ سے وارمرز اور جیکٹس بنانے میں تاخیر ہوئی۔

متعلقہ افسران کا کہنا ہے کہ رواں ماہ جیکٹس کی تقسیم کا عمل بھی شروع کر دیا جائےگا۔

مزیدخبریں