محکمہ تعلیم کی سکول سربراہان کو سیکیورٹی انتظامات بہتر بنانے کی ہدایت

2 Dec, 2017 | 01:00 PM

(جنید ریاض ): اے اور اے پلس سکولوں میں بروز اتوار سیکیورٹی انتظامات کا معائنہ کیا جائے گا۔ محکمہ تعلیم کی جانب سے صوبہ بھر کے سکول سربراہان کو ہفتہ کے روز سیکیورٹی انتظامات بہتر بنانے کا ہدایات نامہ جاری کر دیا گیا۔

ذرائع کے مطابق دسمبر میں اے اور اے پلس سکولز کو سیکیورٹی خدشات کا سامنا ہے۔ سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر اتوار کے روز ان سکولوں میں سیکیورٹی انتظامات کا معائنہ کیا جائے گا۔ سکیورٹی انتظامات بہتر نہ ہونے پر سکول ہیڈ کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔ ناقص سیکیورٹی انتظامات پر لائسنس بھی منسوخ کیا جاسکتا ہے۔

محکمہ تعلیم نے سی ای او، ڈی ای اوز، اے ای اوز اور ڈپٹی ڈی ای اوز کو اتوار کے روز سکولوں کا معائنہ کرنے کی ہدایات جاری کر دیں۔ افسران سکولوں کا وزٹ کر کے محکمہ تعلیم کو رپورٹ کریں گے۔

مزیدخبریں