توقیر اکرم :انفارمیشن گروپ کے گریڈ 20 کے افسر شفقت عباس کو پریس انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ (پی آئی ڈی) کے ریجنل آفس لاہور کا ڈائریکٹر جنرل مقرر کر دیا گیا
شفقت عباس کی اس تقرری کا اطلاق 15 جولائی 2024 سے ہو گا تقرری غیر معینہ مدت کیلئے کی گئی ہے۔ شفقت عباس کا شمار انفارمیشن گروپ کے سینئر تجربہ کار اور قابل افسران میں ہوتا ہے اس سے قبل وزارت اطلاعات کے ذیلی محکموں اور اداروں میں اعلیٰ عہدوں پر خدمات سرانجام دے چکے ہیں۔
شفقت عباس پی آئی ڈی اسلام آباد میں بطور ڈائریکٹر ہوم پیلسٹی، ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل انفارمیشن سروس اکیڈمی اور وزارت اطلاعات و نشریات میں بطور جوائنٹ سیکرٹری کے طور پر کام کیا ہے۔
شفقت عباس سابق وزیراعظم شوکت عزیز اور سید یوسف رضا گیلانی کے ساتھ بطور پی آر او کام کر چکے ہیں شفقت عباس وزیر اطلاعات و نشریات کے آفس میں ڈائریکٹر / PSO کے طور پر بھی کام کر چکے ہیں
شفقت عباس پریس انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ لاہور میں بطور ڈائریکٹر جنرل خدمات سرانجام دیتے رہے ہیں۔