مناواں کے علاقے کو اب تک بارش کے پانی سے نجات نہ ملی

2 Aug, 2024 | 11:41 PM

افشاں رضوان:  مناواں  کے محمدقاسم روڈ سےملحق رہائشی علاقے میں دو روز پہلے کی بارش کا پانی اب تک موجود ہے۔ 

بارش کا پانی اس علاقہ کی ہر گلی میں جمع ہے،  گھروں کے سامنے جمع بارش کے پانی سے تعفن پھیلنے لگا ہے۔ 
بارشی پانی کی نکاسی نہ ہونے سے اہل علاقہ کو آمدورفت میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ 


سیوریج ملا بارشی پانی بیماریاں پھیلا رہا ہے ۔ اہل علاقہ نے حکام سے گلیوں کی مرمت ،نکاسی آپ کے انتظامات یقینی بنانے کا مطالبہ کیا ہے۔

مزیدخبریں