ماہدہ وحید: جلو ٹاون سوسائٹی میں بجلی اور سیوریج کے مسائل سنگین صورت اختیار کرگئے ۔
خراب ٹرانسفارمر کی وجہ سے آئے روز علاقے کی بجلی غائب رہتی ہے ۔گھروں کے باہر سیوریج کے گندے پانی کے پہرے ہیں۔ جس میں مچھروں کی افزائش ہورہی ہے اور بیماریاں پھیل رہی ہیں ۔ علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ بجلی کی خرابی اور سیوریج کے پانی کی وجہ سے ان کے کاروبار بھی متاثر ہو رہے ہیں ۔
شہریوں کا کہنا تھا کہ سوسائٹی میں خراب ٹرانسفارمر لگے ہوئے ہیں جن کو لیسکو اہلکار مکمل ٹھیک نہیں کرتے ۔ اگر لیسکو اہلکار بہتر ٹرانسفارمر فراہم کردیں اور بجلی کے نظام کو بہتر کردے تو ہمارا سیوریج کا نظام بھی بہتر ہوسکتا ہے کیونکہ سیوریج کا ڈسپوزل بھی بجلی نہ ہونے کی وجہ سے بند ہے ۔