سٹی42: این ڈی ایم اے نے بہاول پور، ملتان، ڈیرہ غازہ خان میں اربن فلڈنگ کا الرٹ جاری کردیا۔ این ڈی ایم اے کے مطابق اآئندہ 48 گھنٹوں میں پنجاب کے ان شہروں میں اربن فلڈنگ کا خدشہ ہے۔
موسم کے ماہرین نے امکان ظاہر کیا ہے کہ پنجاب کے جنوبی اور شمال مشرقی علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہو گی جس سے بعض علاقوں مین سیلاب جیسی صورت حال پیدا ہو سکتی ہے۔
سندھ کے شمال مشرقی علاقوں میں بھی آئندہ 24 سے 48 گھنٹوں کے دوران بارش اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ مٹھی، سانگھڑ، میرپورخاص، مٹیاری، جامشورو، عمرکوٹ، تھرپارکر، خیرپور، ٹھٹھہ میں موسلادھار بارش کا امکان ہے۔ بدین، چھور، پڈعیدن، سجاول، کراچی، حیدرآباد،میں موسلادھار بارش کا امکان ہے۔ ٹنڈو الہ یار، شہید بینظیر آباد، سکھر، لاڑکانہ، جیکب آباد، دادو اور آس پاس کے علاقوں میں موسلادھار بارش کا امکان ہے۔
شمالی پنجاب میں پوٹھوہار ریجن، سیالکوٹ، گوجرانوالہ، وسطی پنجاب میں لاہور، فیصل آباد، سرگودھا، ساہیوال اور گردونواح میں بھی کہیں کہیں بارش کا امکان ہے
جنوبی پنجاب میں بہاولپور، ملتان، ڈیرہ غازی خان اور گردونواح میں موسلادھار بارشیں متوقع ہیں۔ ان علاقوں میں بارش کا پانی جمع ہونے سے اربن فلڈنگ کا خدشہ ہے۔