اسرار خان : آئی جی اسلام آباد پولیس سید علی ناصر رضوی کی والدہ کی نماز جنازہ لاہور میں ادا کر دی گئی ۔ صوبائی وزیر بلال یاسین، آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور سمیت دیگر نے شرکت کی ۔
آئی جی اسلام آباد پولیس سید علی ناصر رضوی کی والدہ کی نماز جنازہ مومن پورہ قبرستان قلعہ گجر سنگھ میں ادا کی گئی۔جس میں صوبائی وزیر بلال یاسین، آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور، سابق آئی جی پنجاب مشتاق سکھیرا، سی سی پی او بلال صدیق کمیانہ، ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران نے شرکت کی ۔۔
ایس ایس پی آپریشنز تصور اقبال، ایس پی سٹی قاضی علی رضا، ایس پی سول لائنز ڈاکٹر عبد الحنان سمیت دیگر پولیس افسران بھی نماز جنازہ میں شریک ہوئے ۔۔
سٹی 42 کے ان پٹ ہیڈ سید زین العابدین، چیف رپورٹر زاہد چودھری، تاجر رہنما ، سیاسی و سماجی شخصیات نے بھی نماز جنازہ میں شرکت کی ۔ ۔ مرحومہ کو مومن پورہ قبرستان میں سپردخاک کر دیا گیا ۔