شالامار باغ میں مینگو فیسٹیول؛ خرچہ سجناں دا تے پروموشن والڈ سٹی اتھارٹی دی!

2 Aug, 2024 | 10:04 PM

وسیم عظمت :  والڈ سٹی لاہور اتھارٹی نے شالامار باغ میں مینگو فیسٹول لگا دیا۔ فیسٹیول کے دوران باغ میں جانے کی فیس سو روپے مقرر کی گئی ہے اور  عام وزیٹرز کو باغ میں لگائے گئے فیسٹیول میں آم کھانے کے لئے وہاں لگائے گئے سٹالز سے خود خریدنا پڑیں گے۔  
تین روزہ مینگو فیسٹیول کے پہلے روز بہت سے لوگ اپنی  فیملیز   کے ساتھ یہ فیسٹیول دیکھنے کے لئے شالامار باغ گئے۔ 
اتوار تک جاری رہنے والے فیسٹیول میں مختلف کھانوں کے سٹالز بھی لگائے گئے ہیں۔

والڈ سٹی اتھارٹی کا کہنا ہے کہ فیسٹیول میں 15اقسام کے آم رکھے گئے ہیں۔

اس تین روزہ فیسٹیول کے دوران بھنگڑے اورمشاعرے کا بھی اہتمام کیا جائے گا۔ فیسٹیول میں بچوں کے لئے بھی سرگرمیوں کا اہتمام کیا گیا ہے۔

آم کھانے اور لسی پینے کے مقابلے

فیسٹیول  کے تینوں روز اتھارٹی نے آم کھانے اور لسی پینے کے مقابلوں کا اہتمام کیا ہے۔  آج پہلے روز آم کھانے کا مقابلہ  شام ساڑھے چھ بجے ہوا اور لسی پینے کا مقابلہ رات ساڑھے آٹھ بجے ہوا،  فیسٹیول کے دوسرے اور تیسرے دن  آم کھانے کا مقابلہ 7 بجے ہو گا اور لسی پینے کا مقابلہ ساڑھے 8 بجے ہو گا۔

فیسٹیول کے پہلے روز رات نو بجے  پنجابی بھنگڑا اور  مینگو مشاعرہ بھی ہوا ۔ پہلے روز  "آم کی اقسام" پر ایم این ایس یونیورسٹی ملتان کے وائس چانسلر ڈاکٹر اشتیاق احمد نے خصوصی لیکچر دیا۔ اس سے پہلے والڈ سٹی اتھارٹی کے ڈی جی کامران لاشاری نے مینگو کیک کاٹا تھا۔ 
 والڈ سٹی اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل کامران لاشاری نے جمعہ کے روز شالامار باغ جا کر فیسٹیول کے انتظامات کا جائزہ لیا۔ انہوں نے کہا کہ  آم کی اہمیت کو اجاگر کرنے کیلئے اس فیسٹیول منعقد کیا  گیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اس طرح کے فیسٹیولز سے شہریوں کو تفریح کا موقع ملتا ہے۔

مزیدخبریں