فاطمہ خان : فاروق ایونیو کریمی روڈ واسا غفلت کے باعث بدترین سیوریج مسائل کا شکارہوگیا۔ گھروں کے باہر جمع سیوریج کا گندا پانی کیچڑ میں تبدیل ہوگیا ۔ مکینوں کو آمدورفت میں مشکلات کا سامنا ہے۔
فاروق ایونیو کریمی روڈ پر انتظامی غفلت کے باعث سیوریج کا نظام متاثر ہو گیا۔بد حال سیوریج سسٹم سے سڑک گندے پانی کے جوہرمیں تبدیل ہو کر رہ گئی۔
اہل علاقہ کا کہنا ہے جگہ جگہ کیچڑ اور گندگی کے ڈھیر ہونے سے تعفن پھیل رہا ہے۔مسجد کے باہر بھی گندا پانی جمع ہو جاتا ہے ۔
متعدد بار شکایات کا اندراج کر انے کے باوجود کوئی داد رسی نہیں ہوئی۔ مکینوں کا کہنا ہے مستقل بنیادوں پر سیوریج سسٹم کی مرمت کے لیے اقدامات اٹھائے جائیں۔