رحمان پور ہ کا ٹیوب ویل خراب ہو گیا

2 Aug, 2024 | 09:15 PM

طلحہ اشرف:  اچھرہ کے علاقہ رحمان پور ہ کا ٹیوب ویل خراب ہو گیا۔   
ٹیوب ویل کی بندش سے علاقہ مکینوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
جمعہ کے روز رحمان پورہ کے مکین سٹی42 کے نمائندہ کو اپنے درمیان دیکھ کرپانی کی عدم فراہمی پر سراپااحتجاج بن گئے، انہوں نے انتظامیہ کے خلاف نعرے بازی کی۔


علاقہ کے مکینوں نے بتایا کہ متعددبارشکایات کیں مگر کوئی شنوائی نہیں ہو رہی۔ انہوں نے انتظامیہ سے ٹیوب ویل جلدازجلد ٹھیک کروانے کامطالبہ کیا۔

مزیدخبریں