وزیراعلیٰ پنجاب کا اپنے پرنسپل سیکرٹری ساجد ظفر ڈال کے والد کے انتقال پر اظہار افسوس

2 Aug, 2024 | 09:09 PM

ویب ڈیسک : وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے اپنے پرنسپل سیکرٹری ساجد ظفر ڈال کے والدمحترم کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کااظہار کیاہے۔

وزیر اعلیٰ مریم نواز نے ساجد ظفر ڈال اور سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی و تعزیت کا اظہار کیا۔ مریم نواز نے دعا کی کہ اللہ تعالی مرحوم کو اپنی جواررحمت میں جگہ عطا فرمائے اور لواحقین کو صبرجمیل عطا فرمائے۔

قبل ازیں ساجد ظفر ڈال کے والد کی نماز جنازہ مسجد دارالاسلام باغ جناح میں ادا کی گئی ، جس میں صوبائی وزراء، معاونین خصوصی، چیف سیکرٹری، آئی جی، سیکرٹریز، دیگر افسران اور سرکاری اہلکاروں نے بڑی تعدادمیں شرکت کی۔ مرحوم کے جسد خاکی کو ان کے آبائی گاؤں چھنی ڈال، تحصیل کوٹ مومن سرگودھا لے جایا گیا جہاں نماز جنازہ کے بعد آبائی قبرستان میں تدفین کی گئی ۔

مزیدخبریں