ویب ڈیسک : لاہور میں ریکارڈ بارش اور انتظامیہ کی ریکارڈ بہترین کارکردگی، وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے شدید بارش کے باوجود چند گھنٹوں میں نکاسی آب کا عمل مکمل کرنے پر شاباش دی ۔
وزیر اعلیٰ مریم نواز نے کمشنر، ڈپٹی کمشنر،واسا حکام اور اہل کاروں کو سراہا۔ وزیراعلی مریم نوازشریف نے کہاکہ چند گھنٹے میں شہر سے بارشی پانی کی نکا سی شاندار کارکردگی ہے۔ واسا اور دیگر اداروں نے عوام کی سہولت کے لئے جانفشانی سے کام کیا۔
انہو ں نے کہاکہ امید ہے ہمارے ادارے بہترین کارکردگی سے عوام کیلئے ہمیشہ آسانیاں پیدا کریں گے ۔