ویب ڈیسک : وزیراعلی پنجاب مریم نوازشریف کی جانب سے عوامی مسائل کے حل کیلئے خصوصی اقدامات جاری ہیں ۔
وزیرِ اعلیٰ مریم نواز کی ہدایت پر سینئر وزیر مریم اورنگزیب سے پنجاب اسمبلی کے ارکان نے الگ الگ ملاقاتیں کیں ۔ ملاقاتوں میں پارٹی سرگرمیوں، حلقوں میں ترقیاتی منصوبوں اور سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے صوبے اور عوام کی ترقی کے لئے وزیراعلی مریم نواز کے اقدامات سے آگاہ کیا ۔
مریم اورنگزیب نے کہاکہ ریکارڈ ترقیاتی بجٹ پر عمل درآمد ہورہا ہے، سکیموں کے لئے پیسہ بجٹ میں دیاجاچکا ہے۔ وزیراعلی مریم نواز شریف ذاتی طورپر ترقیاتی کاموں کی نگرانی کررہی ہیں۔ پراجیکٹس کے معیار، رفتار اور منصوبوں کی بروقت تکمیل پر سمجھوتہ نہیں ہوگا۔
ارکان پنجاب اسمبلی نے ترقیاتی منصوبوں، عوام کے ریلیف اور مہنگائی میں کمی کے لئے اقدامات پروزیراعلی مریم نوازشریف کو سراہا۔ سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے صوبے کی بہتری کے اقدامات میں ارکان اسمبلی اور پارٹی راہنماؤں کی حمایت اور تعاون پر شکریہ ادا کیا۔
سینئر وزیر مریم اورنگزیب سے ملاقات کرنے والوں میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ایم پی ایز چوہدری محمد اشرف، ملک غضنفر عباس چھینہ، ذوالفقار علی، محسن شاہنواز رانجھا، شیر علی گورچانی، سلطان حیدر، امیر سیال، احمد رضامانیکا، علی حسین خان، ملک شہریار، چوہدری خالد محمود جگا، فدا حسین وٹو،آصف خان،ایم پی اے صفیہ سعید، رانا عبدالمنان، کوثر جاوید، آغاعلی حیدر اور احمد اقبال شامل تھے ۔