ڈولفن سکواڈ کی کارروائیاں، 3 ریکارڈ یافتہ ملزمان گرفتار

2 Aug, 2024 | 08:46 PM

اسرار خان : ڈولفن سکواڈ نے لاہور کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے 3 ریکارڈ یافتہ ملزمان گرفتار کرلیے ۔ 

ترجمان ڈولفن کے مطابق گرفتار ملزمان میں حماد منظور، کاشی اور وقار شامل ہیں ۔ ملزموں کو بابو صابو، نواں کوٹ اور نیازی اڈہ سے گرفتار کیا گیا ۔ ملزم حماد کے خلاف 54، کاشی کے خلاف 17 اور وقار کے خلاف 15 مقدمات درج ہیں ۔ 

 ترجمان ڈولفن کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان کو قانونی کارروائی کیلئے نواں کوٹ اور شیراکوٹ پولیس کے حوالے کردیا گیا ہے ۔ 

مزیدخبریں