ویب ڈیسک: پاکستانی معاشی مشکلات کو دیکھتے ہوئے دوست ممالک پاکستان کے ساتھ تجارت اور سرمایہ کاری بڑھانے کو تیار ہے ۔
سفارتی ذرائع کے مطابق آئندہ ہفتے ترکیہ کا 10 رکنی اعلی سطح کا وفد پاکستان آئے گا، ترکیہ کے وزیر تجارت وفد کی سربراہی کریں گے. جمہوریہ ترکیہ کا وفد وزیراعظم شہباز شریف، وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے ملاقات کرے گا.
ترکیہ وزیر تجارت پاکستانی وزیر تجارت جام کمال سے بھی ملاقات کریں گے .
سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ دورے کے دوران باہمی تجارت کو 5 ارب ڈالر تک بڑھانے کیلئے بات چیت ہو گی، باہمی تجارت کے 5 ارب ڈالر کے ہدف کو جلد مکمل کرنے کیلئے کوشاں ہیں ۔