بھارت، جرمنی سمیت مختلف ممالک نے اسرائیل کیلئے پروازیں معطل کر دیں

2 Aug, 2024 | 07:41 PM

ویب ڈیسک : مشرق وسطی کشیدگی میں اضافے ،ایران اور اتحادیوں کے اسرائیل پر حملے کے خدشے کے باعث مختلف ممالک کی ائیر لائنز نے اسرائیل کیلئے اپنی پروازیں معطل کر دیں۔

بھارت ، اٹلی ، جرمنی ، بیلجیئم ، سوئزرلینڈ ، امریکا اور ڈیلٹا ائیرلائنز سمیت متعدد ممالک کی ائیرلائنز نے اسرائیل اور بیروت کیلئے پروازیں معطل کیں ہیں ۔

جرمنی اور سوئزرلینڈ کی ائیرلائنز نے 8 اگست تک جبکہ اٹلی نے 6 اگست تک اسرائیل کیلئے اپنی پروازیں معطل کی ہیں۔

مزیدخبریں