ورچوئل ویمن پولیس اسٹیشن ،100 دنوں میں 60 ہزار سے زائد شکایات درج

2 Aug, 2024 | 07:24 PM

 علی ساہی :سیف سٹی نے ورچوئل ویمن پولیس سٹیشن کے100 دنوں کےاعدادوشمار جاری کردیئے۔لاہور سمیت پنجاب بھر سے 60 ہزار سے زائد خواتین کی شکایات موصول ہوئیں۔51 ہزار 768کیسز کو صلح یا دیگر وجوہات کی بنا پر ختم کردیا گیا ۔
100 دنوں میں خواتین کی شکایت پر 4 ہزار 83 کیسز کی ایف آئی آر درج کرائی گئیں۔گھریلو جھگڑوں پر 935 اور ہراسمنٹ کی 309 ایف آئی آر درج کر ائی گئیں۔

خواتین سے زیادتی کی 460،اقدام قتل 157،تیزاب گردی کی 9 اور دیگر وجوہات کی 2 ہزار 292 ایف آئی آر درج کر ائی گئیں۔

کل کیسز میں سے 51 ہزار 768 کیسز کو صلح یا دیگر وجوہات کی بنا پر ختم کر دیا گیا۔ 4 ہزار 143 کیسز میں تفتیش کا عمل جاری ہے اور 1ہزار 137 کیسز کو جلد مکمل کرنے کی ہدایات دی گئیں۔

مزیدخبریں