ویب ڈیسک : وزیر اعظم شہباز شریف کی ہدایت پر 7 اگست سے اسلام آباد میں طالبات اور خواتین اساتذہ کے لیے مخصوص گلابی بسیں دستیاب ہوں گی ۔
گلابی بسیں تمام بڑے روٹس پر چلیں گی ، دیہی علاقوں کو شہری مراکز سے جوڑ کر خواتین کے لیے سفر کو آسان اور محفوظ بنائیں گی ۔ ان بسوں کی دستیابی سے طالبات اور خواتین اساتذہ کے لیے مفت اور محفوظ اور آسان نقل و حمل ممکن ہو گا۔ ان سواریوں سے لڑکیوں کی تعلیم اور خواتین کو با اختیار بنانے کی حوصلہ افزائی ہو گی ۔
وزارت وفاقی تعلیم کے مطابقاس آپریشن کو یقینی بنانے کے لیے باقاعدہ نگرانی اور تشخیص یقینی بنائی جائے گی ۔ اقدام کا مقصد اسلام آباد میں لڑکیوں کی تعلیم، خواتین کو بااختیار بنانے اور جامع ترقی کو فروغ دینا ہے۔