پنجاب حکومت کا ابتدائی تعلیم کے فروغ کیلئے نواز شریف سنٹر آف ایکسلینس بنانے کا اعلان

2 Aug, 2024 | 06:28 PM

ویب ڈیسک : پنجاب حکومت کی جانب سے ابتدائی تعلیم کے فروغ کیلئے نواز شریف سنٹر آف ایکسلینس بنانے کا اعلان کیا گیا ہے۔

نواز شریف سنٹر آف ایکسلینس میں سکول ہیڈ کو 4 لاکھ روپے تنخواہ دی جائے گی۔ہوم روم ٹیچر اور ماہرنفسیات کو 2 لاکھ روپے تنخواہ دی جائے گی۔ اسسٹنٹ ٹیچر اور کیمپس مینجر کو ایک ،ایک لاکھ روپے ماہانہ پر بھرتی کیا جائےگا۔ سوئمنگ ،جمناسٹک، فزیکل ایجوکیشن، آرٹ ٹیچر بھی ایک ،ایک لاکھ روپے ماہانہ پر رکھے جائیں گے۔کیئر ٹیکر پچھتر ہزار اورسپورٹنگ سٹاف کو پچاس ہزار روپے ماہانہ دیا جائے گا۔

پروگرام مانیٹرنگ اینڈ ایمپلی منٹیشن یونٹ نے امیدواروں سے 9 اگست تک درخواستیں مانگ لی ہیں ۔اہلیت رکھنے والے امیدواروں کی بھرتی 3 سالہ کنٹریکٹ کی بنیاد پر کی جائیں گی۔ ارلی چائلڈ سکول پنجاب ایجوکیشن سیکٹر ریفامز کے ماتحت لاہور میں چلایا جائے گا ۔

مزیدخبریں