ایوان اوقاف کی  مرمت کےلیے 15 کروڑ کا بجٹ منظور

2 Aug, 2024 | 06:20 PM

 شاہد سپرا: محکمہ اوقاف و مذہبی امور پنجاب کے زیرانتظام ایوان اوقاف کی عمارت کی بحالی و مرمت کے لئے بجٹ منظور ہوگیا ۔پندرہ کروڑ روپے کے بجٹ کی منظوری دی گئی ہے
ایوان اوقاف کی سات منزلہ عمارت کی بحالی و مرمت کا فیصلہ ہواہے۔ جس کے لئے بجٹ کی منظوری دےکر دو مراحل میں کام مکمل کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ پہلے مرحلے میں عمارت کے تہہ خانہ اور گراؤنڈ فلور کی مرمت کی جائیگی۔

عمارت کے گراؤنڈ فلور پر سیکرٹری اوقاف، ایڈیشنل سیکرٹری اوقاف،ڈائریکٹر ایڈمن اوقاف سمیت دیگر افسران و ملازمین کے دفاتر ہیں۔ جبکہ دوسرے مرحلے میں عمارت کے دیگر فلورز کی بحالی کا کام شروع کیا جائیگا۔ دفاتر کیلئے فرنیچر کی خریداری بھی کی جائیگی۔

مزیدخبریں