ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سیف سٹیز  اتھارٹی  لاہور میں 75 مقامات پر نئے کیمرے لگائے گی 

سیف سٹیز  اتھارٹی  لاہور میں 75 مقامات پر نئے کیمرے لگائے گی 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 علی ساہی : سیف سٹیز اتھارٹی لاہورکومحفوظ بنانے کےلیے  شہر میں 75 مختلف مقامات پر نئے کیمرے نصب کرے گی ۔۔۔ 100 خراب سائٹس پر سامان اور کیمروں کی تنصیب کرکے مکمل فعال کیا جائے گا۔
شہر کے 75 اہم و حساس مقامات پرنئے کیمرے نصب کئے جائیں گے۔ہر سائٹ پر 3 سے 4 کیمرے نصب کئے جائیں گے۔۔سیف سٹیزحکام کے مطابق 100کے قریب موجودہ سائٹس پر نصب کیمروں کوفعال کیا جائےگا۔شہر کی سو سائٹس پرکیمرے یادیگر آلات خراب ہیں۔خراب آلات وکیمروں کو تبدیل کرکے مکمل طور پر فعال کیا جائے گا۔نئی سائٹس اور خراب سائٹس پر موجودہ ذرائع سے کیمروں کی تنصیب وفعال کیا جائے گا۔سسٹم کوفعال بنانے کےلئے وزیراعلیٰ کی ہدایات پراپ گریڈیشن کی جارہی ہے۔نئےکیمروں کی تنصیب وسائٹس کوفعال کرنےسےمانیٹرنگ کا عمل بہتر ہوگا۔