ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

معروف گلوکارہ آئمہ بیگ نے پاکستان چھوڑ دیا

معروف گلوکارہ آئمہ بیگ نے پاکستان چھوڑ دیا
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: پاکستانی معروف نوجوان گلوکارہ آئمہ بیگ نے عارضی طور پر پاکستان کو چھوڑ جانے کا اعلان کردیا۔

گزشتہ چند سالوں سے آئمہ بیگ مختلف تنازعات کا شکار رہیں جن میں انکی منگیتر و اداکار شہباز شگری سے منگنی ٹوٹنا اور گیت ’فنکاری‘ پر گلوکار و میوزک کمپوزر ساحر علی بگا سے لفظی تکرار شامل ہے۔ان تمام تنازعات کے سبب آئمہ بیگ ماضی میں یہ انکشاف کرچکی ہیں کہ وہ شدید ذہنی دباؤ کا شکار رہی ہیں۔

اب آئمہ بیگ نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر چند اسٹوریز شیئر کیں جن میں اُنہیں جہاز اور بعد ازا دبئی ایئر پورٹ پر دیکھا جا سکتا ہے۔اسٹوری میں آئمہ بیگ نے لکھا کہ ’اللہ عمرہ مبارک کرے اور اپنے حفظ و امان میں رکھے، کچھ وقت کیلئے خیرباد پاکستان، میں اپنے ملک کو بے حد یاد کروں گی کیونکہ میں اسے چھوڑ کر جارہی ہوں جو کچھ ہفتے یا مہینوں کی بات نہیں ہے۔

https://sunonews.tv/userfiles/Aima1.jpg

انہوں نے لکھا کہ ’ کاش اتنی افسردہ ہو کر ملک سے نہ جاتی لیکن یقین ہے کہ اللہ جلد سب ٹھیک کردیگا، چاہے وہ ذہنی پریشانی ہو یا وہ حالات ہوں جن سے ہم روز گزر رہے ہیں۔آئمہ بیگ نے ایک اور اسٹوری میں لکھا کہ ’بادل بھی میرے جانے پر رو رہے ہیں، مذاق کر رہی ہوں، لیکن ہاں بارش بہت تیز ہورہی ہے دعا کریں کہ یہ میرا آخری عمرہ نہ ہو‘۔

https://sunonews.tv/userfiles/Aima2.jpg

ایک اور اسٹوری پر آئمہ بیگ نے لکھا کہ ’معذرت ان سب سے جن سے جانے سے قبل مل نہ سکی لیکن زندگی میں کبھی نہ کبھی ہم پھر ضرور ملیں گے۔

https://sunonews.tv/userfiles/Aima3.jpg

گلوکارہ نے آخری اسٹوری میں لکھا کہ سب مجھ سے پاکستان چھوڑنے سے متعلق سوال کر رہے ہیں، بے فکر رہیں، میں کہیں نہیں جا رہی، میں واپس آؤں گی، مجھے میوزک سے پیار ہے، ابھی تو میوزک بنانا میں نے شروع کیا ہے، میں آپ لوگوں کی اتنی آسانی سے جان نہیں چھوڑنے والی۔

Ansa Awais

Content Writer