ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کلیئریکل سٹاف کی غلطی، 320 انسپکٹرز کی ترقیاں تاخیر کا شکار

کلیئریکل سٹاف کی غلطی، 320 انسپکٹرز کی ترقیاں تاخیر کا شکار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 علی ساہی :پنجاب پولیس کلیئریکل سٹاف کی من مانیاں انسپکٹرز کو لے ڈوبی ۔پنجاب پولیس کے انسپکٹرز اگلے عہدے پر ترقیاں تاخیر کا شکار ہوگئیں ۔ پنجاب پولیس کے 320 انسپکٹر سالانہ خفیہ کارکردگی رپورٹس سمیت دیگر کاغذات مکمل نہ ہونے پرترقیاں رک گئی۔

آئی جی پنجاب نے 320انسپکٹرز کا ریکارڈ جلد از جلد مکمل کرکے سی پی او بھجوانے کا حکم جاری کردیا۔ انسپکٹرز کی خفیہ سالانہ کارکردگی رپورٹس ،جائیداد کی تفصیلات،سزائوں کی تفصیلات سمیت دیگر کا ریکارڈ طلب کیا گیا۔جن انسپکٹرز کا ریکارڈ طلب کیا گیا ان میں عبدالطیف شاہد،خرم گل۔محمد جاوید،ساجد نذیر،محمد عامر خان،صفدراحمد ،ساجد نذیر،فاروق اصغر اعوان،علی اجود ،زاہد سلیم،عبدالرئوف،سمیع اللہ،محمد عنایت،محمد جاوید،ندیم ہاشمی،محسن منیر،مہر حسین،خالد خان،ںذیراحمداورافتخار حسین شامل ہیں۔۔آئی جی پنجاب نے کاغذات مکمل ہونے پرانسپکٹرز کے نام محکمانہ پرموشن بورڈ کے اجلاس میں شامل کیے جائیں گے۔پنجاب پولیس میں ڈی ایس پیز کی متعدد سیٹیں خالی ہیں۔انسپکٹر سے ڈی ایس پی کے عہدے پر ترقی کے لیے پرموشن بورڈ کا اجلاس رواں ماہ کے آخر میں ہونے کا امکان ہے ۔