ویب ڈیسک: بھارت اور بالی ووڈ کی مشہور ترین جوڑی ابھیشیک بچن اور ایشوریا رائے کے درمیان آج کل علیحدگی کی افواہیں سرگرم ہیں، اسی دوران بھارت کی خوبصورت ترین اداکارہ ایشوریا بیٹی ارادھیا بچن کے ساتھ بیرونِ ملک چھٹیاں گزارنے کے بعد اب اپنے وطن واپس آگئی ہیں.
ابھیشیک بچن اور ایشوریا کے درمیان طلاق کی خبریں روز بروز زور پکڑتی جارہی ہیں جس کی بڑی وجہ یہ ہے کہ دونوں کو کافی عرصے سے ایک ساتھ نہیں دیکھا گیا، بھارتی میڈیا پر سنسنی خیز خبروں کے باوجود ہر طرف خاموشی ہے، دونوں اداکار ابھیشیک بچن اور ایشوریا رائے تاحال خاموش ہیں بلکہ بچن خاندان نے بھی ان افواہوں پر کسی قسم کی لب کشائی نہیں کی۔
کچھ دن قبل اداکارہ ایشوریا رائے اپنی بیٹی کے ہمراہ نیویارک چھٹیاں منانے گئی تھیں جو اب واپس ممبئی پہنچ گئے ہیں جس کے بعد امیتابھ بچن کی ایکس پرکی گئی پوسٹ بہت زیادہ وائرل ہورہی ہے۔
بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا تھا کہ ایشوریا اپنی بیٹی ارادھیا کے بغیر نیویارک گئیں لیکن اب سامنے آنے والی تصاویر میں اداکارہ ایشوریا رائے اپنی بیٹی کے ہمراہ موجود تھیں جس سے بھارتی میڈیا کا دعویٰ غلط ثابت ہوا۔میڈیا کے مطابق امیتابھ بچن آج کل کوئز شو کون بنے گا کروڑ پتی 16 کی شوٹنگ میں مصروف ہیں اور اکثر شو کے سیٹ سے تصاویر شیئر کرتے ہیں.
جہاں بچن خاندان فی الحال ابھیشیک بچن کے انسٹاگرام پر طلاق سے متعلق ایک پوسٹ لائیک کرنے کے بعد خبروں میں ہے، وہیں امیتابھ نے خود کو کاموں میں مصروف کر رکھا ہے۔
بالی وڈ شہنشاہ کی جانب سے اپنے سائیڈ پوز کی ایک دلکش تصویر شیئر کی گئی ہے جس کے کیپشن میں اداکار نے لکھا کون بنے گا کروڑ پتی کے سیٹ پر کام جاری ہے، گھنٹوں کام کیا جارہا ہے لیکن شو میں شامل ہونے والوں سے جذبات سے بھری گفتگو کرکے مجھے خوشی محسوس ہوتی ہے ۔
یاد رہے کہ اس سے قبل ایشوریا رائے کے بچن ہاؤس چھوڑنے کی خبریں بھی سامنے آئی تھیں اور امیتابھ بچن نے اپنی بہو کو سوشل میڈیا سے اَن فالو بھی کردیا تھا۔ ابھیشیک بچن اور ایشوریا رائے کی شادی 2007 میں ہوئی تھی اوران کے گھربیٹی ارادھیا کی پیدائش 2011 میں ہوئی۔