ایجوکیشن اتھارٹی لاہور میں سفارشی ملازمین کو پروموشنز دیئے جانے کا انکشاف

2 Aug, 2024 | 05:38 PM

Ansa Awais

جنید ریاض : ایجوکیشن اتھارٹی لاہور میں سفارشی ملازمین کو پروموشنز دیئے جانے کا انکشاف ,درجہ چہارم کے 30 ملازمین میں سے سفارشی ملازمین کو بطور جونیئر کلرک میرٹ کیخلاف ترقی دی گئی۔
 ایجوکیشن اتھارٹی لاہور میں درجہ چہارم کے 30 ملازمین کو بطور جونیئر کلرک پرموشنزدے دی گئی۔ درجہ چہارم کے ملازمین میں سے بیشتر سفارشی ملازمین کو مبینہ طور پر میرٹ کیخلاف ترقیاں دی گئی۔ذرائع کے مطابق بیشتر ملازمین کی ٹائپنگ اسپیڈ کم ہونے کے باوجود پرموٹ کردیا گیا جبکہ ترقی پانے والے بیشتر جونیئر کلرک کو درخواست تک لکھنا نہیں آتی۔اس حوالے سے سی ای او ایجوکیشن لاہور پرویز اختر کا کہنا ہے کہ تمام ترقیاں ٹیسٹ کی بنیاد پر کی گئی ہیں،ایک بھی پرموشن میرٹ کیخلاف نہیں کی گئی۔

مزیدخبریں