فیکٹری ورکر خواتین کے لیےخوشخبری ، 500 ڈے کیئر سنٹرز بنانے کا فیصلہ 

2 Aug, 2024 | 05:34 PM

کلیم اختر: محکمہ لیبر کا فیکٹریوں میں کام کرنے والی خواتین کے لئے ڈے کئیر سنٹر کے قیام کا فیصلہ کر لیا  ۔صوبائی وزیر لیبر فیصل ایوب  نے کہا ابتدائی طور پرفیکٹری انتظامیہ کے ساتھ ملکر 500 ڈے کئیر سنٹر بنائیں گے ۔
صوبائی وزیر لیبر فیصل ایوب کھوکھر کی سیکرٹری لیبر نعیم غوث اور ڈی جی لیبر کلثوم حئی سے ملاقات میں اہم فیصلہ کیا گیا ۔ محکمہ لیبر پنجاب کے تحت فیکٹریوں میں کام کرنے والی خواتین کے لئے ڈے کیئر سنٹر قائم کئے جائیں گے۔ابتدائی طور پر فیکٹری انتظامیہ کے ساتھ ملکر 500 ڈے کئیر سنٹر بنائے جائیں گے۔خواتین ورکرز چھوٹے بچوں کو ڈے کئیر سنٹرز میں چھوڑکر جا سکیں گی۔

صوبائی وزیر لیبر فیصل ایوب کھوکھر کا کہنا تھا کہ وزیر اعلی پنجاب ورکنگ وویمن کے لیے اقدامات کر رہی ہیں. فیکٹریوں میں لیبر لاز اور کم از کم اجرت پر عمل درآمد کروایا جائیگا۔مزدوروں کے لیے لیبر کالونیاں بنائیں گے اور پنجاب میں مزدوروں کا معیار زندگی بلند کریں گے۔

 صوبائی وزیر کا کہناتھا کہ پنجاب بھر کے فیلڈ آفیسرز کو لیبر قوانین پر عمل درآمد کروانے کے لیے متحرک کر دیا گیا ہےاور ورکرز ویلفیئر کے اسکول میں مزدوروں کے بچوں کو دور جدید کے تقاضوں کے مطابق معیاری تعلیم کے لئے اقدامات اُٹھائے جائیں گے.

مزیدخبریں