ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شہید اسماعیل ہنیہ کا جسد خاکی دے دیں ، ہم ملک میں اُن کا مقبرہ بنائیں گے؛گورنر پنجاب

 شہید اسماعیل ہنیہ کا جسد خاکی دے دیں ، ہم ملک میں اُن کا مقبرہ بنائیں گے؛گورنر پنجاب
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ابوبکر ارشاد: تکمیل پاکستان موومنٹ کے زیر اہتمام  اسماعیل ہنیہ کی غائبانہ نماز جنازہ ادا کر دی گئی، نماز جنازہ میں گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے خصوصی شرکت کی
نماز جنازہ مال روڈ مسجد شہداء میں ادا کی گئی جہاں نماز جنازہ  مسجد عمر بن عبدالوہاب دوحہ قطر سے براہ راست  بھی دیکھائی جا رہی تھی. نماز جنازہ میں تکمیل پاکستان موومنٹ کے کارکنان اور  عام شہریوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی. اس موقع پر  شرکاء کی جانب سے یکجہتی کے طور پر فلسطین کے جھنڈے اُٹھائے تھے.

 نماز جنازہ سے قبل گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان کا کہنا تھا کہ ہم اپنی حکومت سے مطالبہ کریں گے کہ تمام امت مسلمہ ایک ہو جائیں، انہوں نے مزید کہا کہ اگر ذوالفقار علی بھٹو آج زندہ ہوتے تو آج اسلامی ممالک کی یہ حالت نہ ہوتی، گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر کا کہنا تھا کہ اگر ہمیں شہید اسماعیل ہنیہ کا جسد خاکی دے دیا جائے تو ہم ملک میں اُن کا مقبرہ بنائیں گے