ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اکبری منڈی کے تاجروں کی ہڑتال  تیسرے روز میں داخل 

 اکبری منڈی کے تاجروں کی ہڑتال  تیسرے روز میں داخل 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 شہزاد خان : دالوں اور چاول پر ٹیکس کیخلاف اکبری منڈی کے تاجروں  کی   ہڑتال مسلسل تیسرے روز بھی جاری ہے ۔ اکبری منڈی میں ہو کا عالم ہے 
شہر کی واحد اجناس کی منڈی کے تاجران ودہولڈنگ ٹیکس کیخلاف سراپا احتجاج ہیں۔تاجروں نے مسلسل تیسرے روز بھی اکبری منڈی کی تمام دوکانیں بند رکھیں۔وفاقی حکومت کی جانب سے دالوں اور چاول پر ودہولڈنگ ٹیکس کیخلاف احتجاج اور ہڑتال کی جارہی ہیں ۔ اکبری منڈی کے تاجران نے کہا کہ ملکی آبادی کی اکثریت غریب اور دال ،چاول اور آٹے جیسی بنیادی اشیائے خریدنے کی سکت نہیں رکھتی، حکومت نے رہی سہی کسر دالوں اور چاول پر ٹیکس لگا کر پوری کردی ہے۔انہوں نے سوال کی کہ  حکومت کیوں غریبوں کے منہ سے روٹی بھی چھیننا چاہتی ہے؟