علی رامے :پنجاب میں کتب کی پرنٹنگ میں 29 کروڑ 74 لاکھ روپے کا گھپلا ہوا۔ پنجاب ٹیکسٹ بک بورڈ کی بڑی ہیرا پھیری پکڑی گئی۔
آڈیٹر جنرل آف پاکستان نے پنجاب ٹیکسٹ بک بورڈ مبینہ خوربرد پر رپورٹ جاری کردی ہے ۔مارکیٹ سے 54 ہزار روپے فی ٹن مہنگا کاغذ خریدا گیا ۔رپورٹ کے مطابق مارکیٹ سے مہنگا کپڑا خرید کر خزانے کو 29 کروڑ روپے کا نقصان پہنچایا گیا ہے۔مارکیٹ میں کاغذ کی فی ٹن قیمت 92 ہزار روپے تھی ۔پنجاب ٹیکسٹ بک بورڈ نے 1لاکھ 46 ہزار 5 سو روپے فی ٹن میں کاغذ خریدا گیا ہے پنجاب ٹیکسٹ بک بورڈ نے مہنگا کاغذ خرید کر خزانے کو نقصان پہنچایا ہے۔
رپورٹ کے مطابق پنجاب ٹیکسٹ بک بورڈ نے مالی سال 21-22 اور 22-23 میں یہ کاغذ خریدا گیا تھا ۔پنجاب ٹیکسٹ بک بورڈ مہنگے کاغذ کی خریداری پر آڈٹ حکام کو وضاحت نہ دے سکے ۔۔