جنید ریاض :لاہور بورڈ نے گیارہویں جماعت میں داخلوں کی رجسٹریشن کا شیڈول جاری کردیا۔
لاہور بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سکینڈری ایجوکیشن نے گیارہویں جماعت میں داخلوں کی رجسٹریشن کا شیڈول جاری کردیا۔امیدوار 20 اگست تک آن لائن رجسٹریشن کرواسکیں گے۔مذکورہ امیدوار 2025 میں گیارہویں جماعت کا امتحان دے سکیں گے۔رجسٹریشن کروانے والے امیدوار 2026 میں انٹرمیڈیٹ پارٹ 2 کا امتحان دیں گے۔
واضح رہے کہ امیدوار بیس اگست کے بعد چھ سو روپے لیٹ فیس جرمانہ کے ساتھ 10 اکتوبر تک داخلہ بھیجواسکیں گے۔