ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مسنگ پرسنز کے لواحقین کو 50 لاکھ روپے دیئے جائیں گے، اعظم نذیر تارڑ

مسنگ پرسنز کے لواحقین کو 50 لاکھ روپے دیئے جائیں گے، اعظم نذیر تارڑ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : وزیرقانون اعظم نذیر تارڑ کا کہنا ہے کہ مسنگ پرسنز کے لواحقین کو 50 لاکھ روپے دیئے جائیں گے ۔ 

وزیرقانون اعظم نذیر تارڑ نے کابینہ اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرہوئے کہا کہ لاپتہ افراد کے لواحقین سےکئی سال سے بات ہورہی ہے، لاپتہ افراد پر کمیشن 12،13سال سے کام کر رہاہے ۔ مسنگ پرسنز کے لواحقین کو 50 لاکھ روپے دیئے جائیں گے ۔ یہ اقدام پانچ سال سے زائد عرصہ والے لاپتہ افراد کے غم میں شریک ہونے کی کوشش ہے، یہ اقدام ریاست یا کسی ادارے کی طرف سے ذمہ داری قبول کرنے کے طور پر نہ لیا جائے، یہ ریاست کا ایک مخلصانہ اور مادرانہ رویہ ہے ۔ 

انہوں نے کہا کہ حکومت پاکستان نے لاپتہ افراد کی ویلفیئر کی ایک اعلیٰ مثال قائم کر دی ۔ گمشدہ افراد کے پیچھے متعدد اور پیچیدہ وجوہات ہیں۔ 

▪️پروپیگنڈہ کا شکار بھی لیکن عوام سے پیار بھی۔

▪️ریاست "گمشدہ افراد" کی ذمہ دار نہیں لیکن متاثرہ خاندانوں کے دکھ میں شریک۔

▪️ریاست ماں جیسی ہوتی ہے: حکومت وقت نے آج پھر ثابت کر دیا۔

▪️درناک الزامات کے باوجود ریاست اور اداروں کا ایک مُخلص قابل تحسین قدم ۔

▪️پاکستان میں ہر شہری کی زندگی کا تقدس اور تحفظ اہم ہے، اور ریاست اس مقدس امر کو یقینی بنانے کی ذمہ دار نبھا رہی ہے۔

▪️ لاپتہ افراد کا معاملہ کابینہ کے اجلاس میں زیر بحث آیا۔

▪️پاکستان نے مسنگ پرسنز کے مسئلے کو حل کرنے کے لیے سخت اقدامات کیے ہیں۔

▪️ان میں سے بہت سے کیسز کو انفورسڈ ڈسپیئرنس انکوائری کمیشن (CIED) کے ذریعے حل کیا گیا ہے۔

▪️ریاست تمام وسائل کا استعمال کرتے ہوئے مسنگ پرسنز کے مسئلے کو حل کرنے کے لیے پرعزم ہے۔