ویلنشیاء ٹاؤن میں پی ٹی آئی کے رہنما کا قتل

2 Aug, 2024 | 03:51 PM

عرفان ملک : ویلنشیاء ٹاؤن میں اقرا ہسپتال کے مالک کو قتل کردیا گیا ۔ 

پولیس کے مطابق ڈاکٹر شاہد صدیق کو نماز جمعہ کی ادائیگی کے بعد مسجد کے باہر قتل کیا گیا ۔ موٹر سائیکل سوار نامعلوم شوٹر ز نے 4گولیاں ماریں ۔ 

واضح رہے کہ مقتول ڈاکٹر شاہد صدیق تحریک انصاف کے رہنماتھے۔ 

پولیس کا کہنا ہے کہ لاش تحویل میں لے کر تفتیش شروع کردی گئی ہے، ٹارگٹ کلنگ سمیت مختلف پہلوؤں پر تحقیقات کی جائیں گی ۔ 

مزیدخبریں