ریسکیو 1122 میں گریڈ 17 اور 18 پر بھرتی کیخلاف درخواست پر سماعت، نوٹس جاری

2 Aug, 2024 | 03:28 PM

Ansa Awais

ملک اشرف : لاہور ہائیکورٹ میں ریسکیو 1122 میں گریڈ 17 اور 18 پر بھرتی کیخلاف درخواست پر سماعت ،عدالت نے سیکرٹری ریسکیو سمیت فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا ۔
 جسٹس انوارحسین نے درخواست پر سماعت کی ، درخواستگزارکی جانب موقف اختیار کیا گیا کہ گزیٹڈ آسامیوں پر بھرتی پنجاب پبلک سروس کمیشن کے تحت ہوسکتی ہے ،گورنمنٹ اپائنٹمنٹ رولز کے تحت بھی پنجاب پبلک سروس کمیشن ہی گزیٹڈ آسامیوں پر بھرتی کرسکتا ہے ،ریسکیو 1122 کا خود گزیٹڈ آسامیوں پر بھرتی کرنا غیر قانونی ہے ، درخواست گزار کی جانب استدعا کی گئی کہ عدالت ریسکیو میں گزیٹڈ آسامیوں پر بھرتی کا عمل کالعدم قرار دے ۔

مزیدخبریں