ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

وفاقی حکومت نے  بجلی کمپنیوں کی فروخت کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا

GEPCO, Power Distribution Companies, City42, Privatisation plan, Power Divission, Lahore, GEPCO, ISCO, HESCO, PESCO, LESCO
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42:  وفاقی حکومت کے پاور ڈویژن نے  بجلی  فروخت کرنے والی تقسیم کار کمپنیوں  ( ڈسکوز) کی نجی شعبہ کو فروخت  کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

پاور ڈویژن کنے بتایا ہے کہ  13پاور ڈسٹریبیوشن  کمپنوں کی نجکاری کا پلان جاری کر دیا گیا ہے۔

پاور ڈویژن کے اعلامیے میں پاور سیکٹر کی 12  کمپنیوں کی نجکاری سے متعلق  ہدایات جاری کی گئی ہیں، ان کمپنیوں کی نجکاری مرحلہ وار ہو گی۔ 

پہلے مرحلے میں فیسکو، گیپکو، حیسکو اور آئیسکو کی نجکاری ہو گی، دوسرےمرحلے میں میپکو اور پیسکو سمیت دیگر کمپنیوں کی نجکاری ہو گی۔

وزارت توانائی  کے ذرائع کا کہنا ہے کہ پاور سیکٹر کے تمام اداروں کی نجکاری کی جا رہی ہے۔ کچھ  روز قبل وفاقی حکومت نے بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں میں خود مختار ڈائریکٹرز تعینات کیے تھے اسے نجکاری کے منصوبہ پر عمل درآمد کے سلسلہ کی ایک کڑی تصور کیا جا رہا تھا۔